یوٹیوبر اپنے ہی بچوں پر تشدد کے جرم میں گرفتار، بچوں کی پرورش پر وی لاگ کرتی تھیں؛ برطانوی میڈیا

روبی فرینک جو اپنے وی لاگ کے ذریعے والدین کو بچوں کی پرورش کے متعلق مشورے دیتی تھیں پولیس نے گرفتار کر لیا- حکام نے بتایا کہ موصوفہ کو غذائی قلت کا شکار بیٹے کے گھر سے فرار ہونے کے بعد بچوں سے بدسلوکی کے الزامات کا سامنا ہے۔

حکام نے روبی فرینک کی 10 سالہ بیٹی کو بھی ان کی بزنس پارٹنر کے گھر میں غذائی قلت کی حالت میں پایا۔
دونوں خواتین پر جمعہ کو بچوں سے بدسلوکی کے چھ الزامات لگائے گئے-پولیس کا کہنا ہے کہ روبی فرینک کا 12 سالہ بیٹا کھڑکی سے فرار ہوا اور کھانا اور پانی مانگنے کے لیے پڑوسی کے گھر پہنچا۔
سانتا-کلارا آئیونز پبلک سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کے ایک بیان کے مطابق انھیں بلانے والے پڑوسی نے بتایا کہ ’نوجوان کمزور اور غذائیت کی قلت کا شکار دکھائی دیتا ہے اور اس کے کھلے زخموں اور اعضا کے گرد ڈکٹ ٹیپ لگی ہوئی ہے۔
لڑکے کو ہسپتال لے کر جانا پڑا کیونکہ ’رسی سے باندھے جانے کی وجہ سے وہ زخمی تھا اور غذائی قلت کا شکار تھا۔‘
روبی فرینک کی 10 سالہ بیٹی کو بھی ہسپتال لے جایا گیا۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in