یوکرین کے قصبے بوچا میں اجتماعی قبر سے 57 افراد کی لاشیں برآمد

یوکرین کا لاشیں کے حوالے سے عالمی عدالت سے تحقیقات کرنے کا مطالبہ

یوکرین کے قصبے بوچا میں اجتماعی قبر سے 57 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے قصبے بوچا میں اجتماعی قبر سے 57 افراد کی لاشیں ملی ہیں، یوکرینی فوج نے حال ہی میں روسی فوج سے یہاں کا قبضہ چھڑایا ہے۔ یوکرین کی جانب سے اجتماعی قبر سے ملنے والی لاشوں کے بعد عالمی عدالت سے تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ بوچا میں شہریوں کا قتل ہولناک اور قطعی طور پر ناقابل قبول ہے جبکہ فرانسیسی صدر نے بھی اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ روسی حکام کو ان جرائم کا جواب دینا ہوگا۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in