آج سے ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں طافانی بارشوں کا سلسلہ شروع ھو گا؛ محکمہ موسمیات

ویب ڈیسک؛ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں طوفانی بارشوں کے سلسلے کا پیر 20 جون سے آغاز ہو گا جس کا سبب بالائی اور وسطی علاقوں سے مضبوط سسٹم کا داخل ہونا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین دن وسیع پیمانے پرآندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گا۔

اسلام آباد، خیبر پختونخوا، دیر، سوات، بونیر، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، پشاور، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، باجوڑ، مہمند، خیبر، خرم، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسمٰعیل خان اور وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں اور کہیں کہیں ژالہ باری کا بھی امکان ہے.

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in