ابرار احمد ڈیبیو ٹیسٹ میں 11 وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی بالر بن گئے

مسٹری اسپنر ابرار احمد ڈیبیوٹیسٹ میں سب سے زیادہ 11 وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی بالر بن گئے۔مسٹری اسپنر ابرار احمد نے اپنی دھاک بٹھا دی ۔ابراراحمد ڈیبیوٹیسٹ میں سب سے زیادہ 11وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی بالر بن گئے۔ابراراحمد نے ملتان ٹیسٹ میں11 وکٹیں مکمل کرکے محمد زاہد کا ریکارڈ بابر کیا۔ ابرار احمد نے پہلی اننگ میں 7 اور دوسری اننگ میں 4وکٹیں حاصل کی ہیں ۔دوسری جانب ابراراحمد نے ڈیبیو میچ کے پہلے ہی اوور میں وکٹ لے کر انوکھا ریکارڈ بنایا۔ پاکستانی مسٹری اسپنر نے نہ صرف پہلی بلکہ دوسری اننگ کے بھی پہلے اوور میں وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر محمد زاہد ڈیبیو پر سب سے زیادہ وکٹ لینےکا اعزاز رکھتے ہیں جنہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں 11 وکٹیں لی تھیں۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in