اداکارہ ریشم نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی
لالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم کسی تعارف کی محتاج نہیں، اداکارہ ریشم پاکستانی فلم انڈسٹری کی ان اداکاراﺅں میں سے ہیں جنہوں نے بہت کم وقت میں فلم انڈسٹری میں اپنا نام بنایا اور کیریئر کی بلندیوں کو چھویا۔اداکارہ ریشم نے بڑی سکرین کے ساتھ ساتھ ٹی وی پر بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں لیکن اداکارہ نے ابھی تک شادی نہیں کی ،ان کی عمر 54 برس ہو چکی ہے،اداکارہ نے شادی نہ کرنے کی وجہ بالآخرسب کو بتا دی۔ تفصیلات کے مطابق ایک پرانا ویڈیوکلپ ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں اداکارہ نے ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی تھی جس کے میزبان اداکار نعمان اعجاز ہیں۔ شو میں اداکارہ سے سوال پوچھا جاتا ہے کہ آج تک انہوں نے شادی کیوں نہیں کی؟اس سوال کے جواب میں اداکارہ کہتی ہیں کہ ان کی شادی ہو جائے گی جب اوپر والا چاہے گا، اور ویسے بھی اردگرد کے لوگوں کو جب دیکھتی ہوں تو ان کی علیحدگی کو دیکھتی ہوں تو مجھے دکھ ہوتا ہے اور شادی سے ڈرلگتا ہے“۔