ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ 2023 میں جیولین تھرو کے مقابلے کے فائنل راؤنڈ اور 2024اولمپکس کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا

ہنگری کے شہر بڈاپسٹ میں منعقدہ ایتھلیٹکس کے بین الاقوامی مقابلوں میں
جیولین تھرو کے ابتدائی راؤنڈ میں گروپ بی میں ارشد ندیم نے 86.79 میٹر دور نیزہ پھینک کر فائنل میں اپنی جگہ بنائی۔ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ 2023 میں جیولین تھرو کے مقابلے کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
جمعے کو ہنگری کے شہر بڈاپسٹ میں منعقدہ ایتھلیٹکس کے بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے واحد کھلاڑی ارشد ندیم ہیں۔
جیولین تھرو کے ابتدائی راؤنڈ میں گروپ بی میں ارشد ندیم نے 86.79 میٹر دور نیزہ پھینک کر فائنل میں اپنی جگہ بنائی۔ اس طرح انہوں نے پیرس اولمپکس 2024 کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا۔
دوسری جانب گروپ اے انڈیا کے اولمپک چیمپئن نیرج چوپڑہ نے بھی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، انہوں نے 88.77 میٹر فاصلے پر تھرو پھینکی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے-انہوں نے 88.77 میٹر فاصلے پر تھرو پھینکی تھی۔

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in