اسرائیل کے فلسطین پر حملے انسانی ظلم جاری: عثمان بزدار

لاہور: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ اسرائیل کے فلسطین پر حملے انسانی ظلم جاری  ، طاقت کے نشے میں مدہوش اسرائیل کے ہاتھ معصوم فلسطینی شہریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔

اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ ظالم کا ہاتھ آج نہ روکا گیا تو یہ کل کسی اور کے گریبان تک پہنچے گا- بین الاقوامی برادری کی فلسطین میں آگ اور خون کے کھیل پر خاموشی سوالیہ نشان ہے، نہتے فلسطینی شہری آزادی سے جینے کا حق رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کی خاموشی ایک المیہ کو جنم دے رہی ہے، پاکستان کی حکومت اور عوام مظلوم فلسطینیوں سے مکمل ہمدردی رکھتے ہیں اور یکجہتی کااظہار کرتے ہیں، عالمی برادری معصوم فلسطینیوں پر مظالم بند کرانے کے لئے فوری کردار ادا کرے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in