اسلام آباد پولیس کی پچھلے ۹ ماہ میں 546 گینگز کے خلاف کاروائ ؛ پولیس رپورٹ

اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے سالانہ کارکردگی رپورٹ میں بتایا ھے کہ رواں سال راہزنی اور ڈکیتی کے واقعات میں گزشتہ سال کی مقابلہ میں 11 فیصد کمی ہوئی اور 1355 مجرمان کو مختلف جرائم میں ملوث ھوئے پر گرفتار کیا گیا –
546 گینگز کے خلاف کاروائ کی گئی جو پچھلے سال کے مقابل 33 فیصد زائد ہے
رواں سال کل 18 ہزار 320 ایف آئی آرز کا اندراج ہوا -26 کروڑ 07 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی مال مسروقہ برآمدھوا-
البتہ ریڈ زون کی سیکورٹی کے لئے پچھلے سال کی نسبت 35 فیصد زیادہ نفری تعینات کرنا پڑی-
رواں سال کے دوران مجرمان کو عدالتوں سے سزا کی شرح پچھلے سال سے 18 فیصد زائد ہے- اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن بھی جاری ہے-اسلام آباد سے ابھی تک 451 غیرقانونی مقیم غیر ملکی گرفتار کئے گئے- ان میں سے 65 کے خلاف مقدمات بھی درج کئے گئے

Visited 4 times, 1 visit(s) today

You might be interested in