اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی گرفتاری قانونی قرار دیدی

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری قانونی قرار دے دی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے محفوظ فیصلہ سنادیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے رجسٹرار ہائی کورٹ کو ایف آئی آر درج کرانے کا حکم دیا۔عدالت عالیہ اسلام آباد نے سیکریٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیے۔فیصلے میں رجسٹرار ہائی کورٹ کو توڑ پھوڑ اور وکلا پر تشدد کی ایف آئی آر درج کرانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی عدالتی احاطے سے گرفتاری پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔اس دوران پی ٹی آئی چیئرمین کے وکلاء میں شامل خواجہ حارث اور بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیے تھے۔چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی گرفتاری قانونی یا غیر قانونی ہونے کا تعین کرنے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

IslamabadHighCourt

ImranKhan

Visited 3 times, 1 visit(s) today

You might be interested in