اسٹرابیری صحت کے لیۓ انتہائی مفید قرار

اسٹرابیری ایسا پھل ہے جو دیکھنے میں بہت زیادہ خوبصورت ہوتا ہے اور ذائقے کے لحاظ سے بھی بہترین ہوتا ہے۔کچھ مقدار میں اسٹرابیریز کھانے سے پروٹین، کاربوہائیڈریٹس، غذائی فائبر، کیلشیئم، آئرن، میگنیشم، فاسفورس، پوٹاشیم، وٹامن سی، فولیٹ اور وٹامن اے جسم کو ملتے ہیں۔ اس  کے علاوہ یہ پھل کیمیائی نباتاتی مرکبات سے بھی بھرپور ہوتا ہے جس سے صحت کو فائدہ ہوتا ہے اور مختلف امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔اسٹرابیری میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس سے امراض قلب سے تحفظ مل سکتا ہے۔ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اس پھل میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم ہوتا ہے۔اس پھل کی ورم کش خصوصیات کی وجہ سے بھی امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ورم کش خصوصیات کے باعث اسٹرابیری کھانے سے جوڑوں کی تکلیف میں کمی آتی ہے۔اس پھل کو کھانے سے گھٹنوں کی تکلیف اور سوجن میں کمی آسکتی ہے۔تحقیق رپورٹس کے مطابق اسٹرابیری یا دیگر بیریز کو کھانے سے پھیپھڑوں، مثانے، جگر اور لبلبے کے کینسر سے بچنا ممکن ہو سکتا ہے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in