اشنا شاہ اور حمزہ امین کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

پاکستانی خوبرو اداکارہ اشنا شاہ اور ان کے منگیتر معروف گالفر حمزہ امین رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ برس کے اختتام پر اشنا شاہ نے اپنے دیرینہ دوست حمزہ امین سے منگنی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد سے ہی ان دونوں کی شادی کی چِہ می گوئِیاں سننے میں آ رہی ہیں۔گزشتہ ماہ وائرل ہونے والی ویڈیو میں اشنا شاہ کو ڈیزائنر وردہ سلیم کی جانب سے ذیزائین کردہ عروسی جوڑے کے خاکے کو دیکھ کر جذباتی ہوتے ہوئے دیکھا گیا تھا، جس سے با خوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اداکارہ اپنے اس خاص دن پر وردہ سلیم کا تیار کردہ عروسی جوڑا زیب تن کریں گی۔تاہم اب اداکارہ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے حوالے سے نجی ٹی وی چینل کے گیم شو میں بطور مہمان شرکت کی۔دوران شو میزبان نے اداکارہ کو مبارک باد دیتے ہوئے اعلان کیا کہ اشنا شاہ اور حمزہ امین اگلے دس دنوں میں شادی کرنے والے ہیں اور شادی کی تیاریاں زور و شور سے چل رہی ہیں۔اداکارہ اشنا شاہ نے منگنی کرلییاد رہے کہ حمزہ امین پاکستان کے پہلے گالفر ہیں جنہوں نے عالمی ٹورنامنٹ ون ایشیا گالف ٹور کے لیے 2015 میں کوالیفائی کیا تھا ، انہیں کئی مرتبہ اشنا شاہ کے ساتھ دیکھا گیا ۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in