الائچی کھائیں، خطرناک بیماری سے جان چھڑائیں
کالی الائچی جسے عام الفاظ میں ‘بڑی الائچی’ کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے، اپنے اندر بڑے جادوئی فوائد رکھتی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق کالی الائچی ہاضمے کی خرابیوں کو درست کرنے اور معدے کے السر سے لڑنے میں مدد دیتی ہے، یہ معدے میں تیزابیت کو بھی کنٹرول میں رکھتی ہے، بھوک کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ صحت کو برقرار رکھنے میں مدد کرتی ہے۔امراضِ قلب کو دور کرنے اور دل کو صحت مند رکھنے کے لئے کالی الائچی کا استعمال بےحد مفید ہے، ماہرین کے مطابق کالی الائچی سے دل کی دھڑکنوں کو نارمل رکھنے میں مدد ملتی ہے جس سے بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے اور خُون میں کلاٹس کے جمنے کا خدشہ کم ہوجاتا ہے۔وزن میں کمی کے لیے بڑی الائچی کا استعمال آزمانے کا ایک مؤثر طریقہ ہے۔ کھانے کے ہاضمے کے ساتھ ساتھ یہ فری ریڈیکلز اور خطرناک لیکوئڈ کے ساتھ جسم سے زہریلے مادوں کو باہر نکالنے میں بھی مدد کرتا ہے۔کالی الائچی میں دو قسم کے اینٹی آکسیڈینٹس پائے جاتے ہیں اینٹی آکسیڈینٹس بڑی آنت کے کینسر،چھاتی کے کینسر،جگر کے کینسر اور رحم کے کینسر کے جراثیم سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں اور قوتِ مدافعت میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔
Health #Benefits #Elaichi #Cardamom #Diseases