امریکا نے ایک بار پھر سائفر سے متعلق الزامات بے بنیاد قرار دے دیے
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ جانتے نہیں کتنی ہی بار اس سوال کا جواب دے چکے ہیں، ہر بار ایک ہی جواب دیا ہے کہ یہ الزامات بالکل بے بنیاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پھر سے کہتے ہیں کہ امریکا کسی بھی ملک کی اندرونی سیاست میں دخل نہیں دیتا
امریکا نے ایک بار پھر سائفر سے متعلق الزامات بے بنیاد قرار دے دیے
ویب ڈیسک 20 جولائی ، 2023
جانتے نہیں کتنی ہی بار اس سوال کا جواب دے چکے ہیں، ہر بار ایک ہی جواب دیا ہے کہ یہ الزامات بالکل بے بنیاد ہیں۔، میتھیو ملر—فوٹو: فائل
جانتے نہیں کتنی ہی بار اس سوال کا جواب دے چکے ہیں، ہر بار ایک ہی جواب دیا ہے کہ یہ الزامات بالکل بے بنیاد ہیں۔، میتھیو ملر—فوٹو: فائل
امریکا نے ایک بار پھر سائفر سے متعلق الزامات بے بنیاد قرار دے دیے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ جانتے نہیں کتنی ہی بار اس سوال کا جواب دے چکے ہیں، ہر بار ایک ہی جواب دیا ہے کہ یہ الزامات بالکل بے بنیاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پھر سے کہتے ہیں کہ امریکا کسی بھی ملک کی اندرونی سیاست میں دخل نہیں دیتا۔
سائفر کا معاملہ کیا ہے؟
خیال رہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے امریکا میں پاکستانی سفیر کے مراسلے یا سائفرکو بنیاد بنا کر ہی اپنی حکومت کے خلاف سازش کا بیانیہ بنایا تھا جس میں عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی حکومت کے خاتمے میں امریکا کا ہاتھ ہے تاہم قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سائفر کو لے کر پی ٹی آئی حکومت کے مؤقف کی تردید کی جاچکی ہے۔
اس کے علاوہ سائفر سے متعلق عمران خان اور ان کے سابق سیکرٹری اعظم خان کی ایک آڈیو لیک سامنے آئی تھی جس میں عمران خان کو کہتے سنا گیا تھا کہ ’اب ہم نے صرف کھیلنا ہے، امریکا کا نام نہیں لینا، بس صرف یہ کھیلنا ہے کہ اس کے اوپر کہ یہ ڈیٹ پہلے سے تھی جس پر اعظم خان نے جواب دیا کہ میں یہ سوچ رہا تھا کہ اس سائفر کے اوپر ایک میٹنگ کر لیتے ہیں‘۔
اس کے بعد وفاقی کابینہ نے اس معاملے کی تحقیقات ایف آئی اے کے سپرد کیا تھا۔