امریکی شہری نے داڑھی میں سیکڑوں کرسمس بلب لگا کر عالمی ریکارڈ بنادیا

امریکا سے تعلق رکھنے والے جوئل اسٹریسر نے کرسمس کی مناسبت سے اپنی داڑھی پر 710 کرسمس بلب لگا کر اپنا ہی قائم کردہ عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا۔گنیز بک ورلڈ ریکارڈز کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جوئل کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں اپنی داڑھی پر بلب لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔جوئل اسٹریسر نے اپنی کرسمس کی چھٹیوں کو منفرد انداز میں گزارنے کی ٹھانی اور اپنی داڑھی کو کرسمس بلب سے سجا دیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جوئل نے اپنے داڑھی پر رنگ برنگے بلب کو اس انداز میں لگایا کہ وہ کرسمس ٹری کا گمان دے رہے ہیں۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے بات کرتے ہوئے جوئل نے کہا کہ انہیں اس ریکارڈ یعنی 710 کرسمس بلب کو اپنی داڑھی میں لگانے میں2 گھنٹے لگے اور ایک گھنٹہ انہیں اتارنے میں لگا۔جوئل کے مطابق 2019 میں انہوں نے پہلی بار داڑھی میں بلب لگاکر عالمی ریکارڈ بنایا تھا تاہم اب انہوں نے اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑا ہے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in