امریکی ڈالر آج مزید سستا ہوگیا

امریکی ڈالر مزید سستا ہونے کی جانب گامزن ہے جس کے باعث پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔کاروبار کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر آج مزید سستا ہوا ہے۔انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 44 پیسے سستا ہونے کے بعد 268 روپے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 269 روپے 44 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے سستا ہونے کے بعد 272 روپے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 273 روپے کا تھا۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in