امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر کم ہونے کا سلسلے کئی روز سے جاری ہے۔آج صبح کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی امریکی ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 43 پیسے کم ہونے کے بعد 260 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 260 روپے 93 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے سستا ہو کر 269 روپے کا ہو گیا ہے۔

Visited 3 times, 1 visit(s) today

You might be interested in