امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ جاری
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ جاری ہے جس سے پاکستانی روپیہ اپنی قدر کھو رہا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 284 روپے 35 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 85 پیسے پر بند ہوا تھا۔ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مزید مہنگا ہونے کے بعد 289 روپے کا ہو گیا۔گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 288 روپے پر بند ہوا تھا۔
Visited 2 times, 1 visit(s) today