انسانی اسمگلنگ ایک مکروہ دھندہ ،فرانس پولیس نے اسمگلنگ کے گروہ کا سراغ لگا لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی پولیس نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث بڑے گروہ کا سراخ لگالیا ہے جو تارکین وطن کو بڑی تعداد میں یورپ سے برطانیہ اور برطانیہ سے یورپ بھیج رہا تھا۔

یہ گروہ عراقی اور کرد نژاد ایرانی مہاجرین کو جعلی سفارتی پاسپورٹ پر بذریعہ ترکی یورپ لے جارہا تھا۔اسمگلروں نے 20 ہزار یورو فی بندہ وصول کر رکھا تھا۔

فرانسیسی پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران 700 لائف جیکٹس اور درجن سے زائد کشتیاں برآمد کئے تھے۔

فرانسیسی پولیس کے مطابق یہ کشتیاں عراقی تارکین وطن کی تھیں جنہیں تعلیم کا جھانسہ دے کر یورپ منتقل کیا جارہا تھا۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in