انوشکا شرما کا ویرات کوہلی کے ہوٹل روم کی ویڈیو لیک ہونے پر سخت ردعمل

بالی وڈ کی صفِ اول کی اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے شوہر ویرات کوہلی کے ہوٹل روم کی ویڈیو لیک ہونے پر سخت ردعمل دیا ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں آسٹریلوی شہر پرتھ میں موجود ویرات کوہلی نے 31 اکتوبر کو انسٹاگرام پر اپنے ہوٹل کے روم سے لیک ہونے والی ویڈیو شیئر کی جس میں کرکٹر کے ذاتی سامان، کٹس، پرفیومز اور جوتوں سمیت دیگر چیزوں کو دکھایا گیا۔

کوہلی نے اس پر ناراضی کا اظہار کیا اور مذکورہ عمل کو نامعقول قرار دیا جس کے بعد انوشکا نے بھی انسٹاگرام کی اسٹوری پر ویڈیو لیک کرنے والے مداح پر تنقید کی۔اداکارہ نے لکھا کہ ماضی میں واقعی کچھ ایسے واقعات کا تجربہ کیا ہے جہاں مداح حد پار کردیتے ہیں جو سب سے بری چیز ہے، یہ سراسر غلط حرکت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in