انٹربینک تبادلہ میں ماہ صیام میں ڈالر27 پیسے مہنگا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )انٹربینک تبادلہ میں ماہ صیام میں ڈالر27 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ یکم رمضان کو 23 مارچ اور زکوۃ کٹوتی کے لئے 24 مارچ کو انٹربینک تبادلہ کاروبار کے لئے بند رہی۔یوں انٹربینک میں ماہ صیام میں پہلا کاروباری دن27 مارچ رہا۔ 31 مارچ کو ماہ صیام کے پہلے کاروباری ہفتے کے اختتام تک ڈالر 60 پیسے مہنگا ہوا۔3 اپریل سے شروع ہوئے ماہ صیام کے دوسرے کاروباری ہفتے میں بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ رہا۔ ڈالر کی طلب بڑھنے کے سبب اپریل کے ابتدائی تین روز ڈالر 4 روپے 6 پیسے مہنگا ہوا اور کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالرکا بھاؤ تین روپے 43 پیسے کم بھی ہوا۔ ماہ صیام کے دوسرے ہفتے میں ڈالر مجموعی طور پر 86 پیسے مہنگا ہوا ہے۔10 اپریل سے انٹربینک میں ماہ صیام کا تیسرا کاروباری ہفتے شروع ہوا۔ اور 11 اپریل کو ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 288 روپے 43 پیسے کا ہوگیا۔ سہ ماہی ادائیگیوں کا دباؤ کم ہونے پر ماہ صیام کے باقی دنوں میں ڈالر کی قدر کم ہونا شروع ہوئی اور ماہ صیام کا اختتام مہینے کی کم ترین سطح 283 روپے 47 پیسے پر کیا ہے۔

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in