انڈونیشیا ، زلزلہ سے متاثرہ گاوں میں قائم عارضی سکول میں تعلیمی سرگرمیاں شروع

انڈونیشیا کے صوبہ مغربی جاوا کے سیانجور میں زلزلے سے متاثرہ علاقے میں لوگ اپنے معمولات زندگی بحال کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ مقامی حکومت کی جانب سے ان کے نقصانات کا ازالہ کرنے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔خیمے میں قائم ایک عارضی کلاس روم میں بچوں نے اپنے اساتذہ، خاندانوں اور رضاکاروں کی مدد سے اپنی تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔انڈونیشیا کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی (بی این پی بی)کے مطابق 5.6 شدت کے زلزلے کے باعث مانگون کیرتا میں اب تک 321افراد ہلاک اور 73ہزار 874افراد بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ 11دیگر لاپتہ ہیں۔

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in