انہوں نے زرہ بھی شرم محسوس نہیں کی بلکہ۔۔۔رنویر سنگھ کا برہنہ فوٹو شوٹ کرنیوالے فوٹوگرافر کا بیان سامنے آگیا
ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ حال ہی میں تنازع کا اس وقت شکار ہوئے جب انہوں نے ایک میگزین کے لیے عریاں فوٹو شوٹ کروایا۔بھارت میں رنویر سنگھ پر بے حد تنقید کی جارہی ہے جب کہ ایک غیر سرکاری تنظیم نے اداکار کے خلاف خواتین کے جذبات مجروح کرنے کے الزام میں مقدمہ بھی درج کروادیا ہے۔اداکار کی جانب سے تو تاحال اس فوٹو شوٹ کے بارے میں بات نہیں کی گئی تاہم جس فوٹو گرافر نے یہ شوٹ کیا اس کا بیان سامنے آگیا ہے۔اشیش شاہ نامی فوٹو گرافر نے ای ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ‘جب میری اور رنویر کی ملاقات ہوئی اس وقت ہماری اچھی بات چیت شروع ہوگئی، فوٹو شوٹ کے دوران رنویر نہ تو گھبرائے، نہ ہی انہوں نے کوئی شرم محسوس کی’۔فوٹو گرافر نے کہا ‘ہم دونوں ایک دوسرے کی عزت و احترام کرتے ہیں، سچ پوچھیں تو میں کسی مشہور شخصیت کے شوٹ کے لیے رضامند نہیں ہوتا جب تک ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ آرام دہ محسوس نہ کریں’۔اشیش نے دوران انٹرویو کہا ‘اکثر معروف اداکاروں کے ساتھ کام کرنے سے ڈر لگتا ہے، ان کے ارد گرد آپ کو ان کی مرضی کے مطابق ہونا پڑتا ہے لیکن رنویر کے ساتھ ایسا نہیں تھا، وہ انتہائی اچھے اخلاق کے مالک ہیں، شوٹنگ کے دوران ہم نے بہت باتیں کیں، رنویر سنگھ نے مجھے اپنی فلموں کے بارے میں بتایا’۔فوٹو شوٹ کے باعث ملک میں ہونے والے تنازع سے متعلق اشیش کا کہنا تھا کہ ‘یہ سب بہتر ذوق اور اچھی نیت سے کیا گیا تھا لیکن ہمیشہ لوگوں کا ایک مخصوص طبقہ رہے گا جو اسے پسند نہیں کرے گا، کیا ٹوئٹر اور انسٹاگرام کے لوگ یہ ہی نہیں چاہتے؟، کیا ہم سب اسی طرح پیدا نہیں ہوئے؟’