انیل کپور کی شادی۔؟۔ نیتو کپور انیل کپور کی دُلہن بن گئیں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارتی چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی والدہ، سینئر اداکارہ نیتو کپور اپنی نئی فلم میں اداکار انیل کپور کی دُلہن بن گئی ہیں۔عروسی سُرخ جوڑے میں سجی سنوری اداکارہ نیتو کپور کو دُلہن کے روپ میں دیکھ کر اُن کے مداح حیران نظر آ رہے ہیں، نیتو کی دُلہن بنے متعدد تصویریں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔ان تصویروں میں نیتو ایک روایتی خوبصورت دُلہن بنے فلم میں بننے والے دولہے انیل کپور کے ہمراہ بیٹھی نظر آ رہی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تصویریں نیتو کی انیل کپور کے مدِ مقابل 24 جون کو ریلیز ہونے والی فلم ’جُگ جُگ جیو‘ سے لی گئی ہیں۔فلم ’ جُگ جُگ جیو‘ میں اداکار ورون دھون اداکارہ کیارا ایڈوانی کے مدِ مقابل مرکزی جبکہ انیل کپور اداکارہ نیتو کپور کے ہمراہ اہم کردار ادا کر رہے ہیں.

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in