اپنی صلاحیتوں کی تصدیق کریں۔ کپتان بابر اعظم کی جانب سے ٹیم کو ہدایات

ایک انتہائی اہم کرکٹ سیزن کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی تیاریوں کا آخری مرحلہ کل سے شروع ہورہا ہے جب پاکستانی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں افغانستان کے خلاف پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے مہندا راجا پاکسے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں داخل ہو گی۔
سیریز کا دوسرا ون ڈے 24 اگست کو ہمبنٹوٹا اور تیسرا ون ڈے 26 اگست کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم جسے ایشیا کپ اور پھر ورلڈ کپ کھیلنا ہے اس سال نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز چار ایک سے اور سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز دو صفر سے جیت چکی ہے اور افغانستان کے خلاف سیریز اسے اپنے کامبی نیشن کی فائن ٹیوننگ کا موقع فراہم کرے گی، اگرچہ افغانستان نے ون ڈے فارمیٹ میں پاکستان کو کبھی بھی نہیں ہرایا ہے تاہم اس نے اس سیریز سے قبل بنگلادیش کو دو ایک سے شکست دی ہے۔
کپتان بابراعظم کا پی سی بی ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ہم تمام کھلاڑی ایک یونٹ کی حیثیت سے ایک دوسرے کے ساتھ بہت انجوائے کررہے ہیں۔ ٹیم میں چند نئے چہرے ہیں جن کے لیے نیک تمنائیں ہیں کہ وہ چیلنجز میں پورا اتریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بیشتر لڑکے مختلف لیگس کھیلتے آئے ہیں لیکن جب آپ پاکستان کا اسٹار پہنتے ہیں تو مختلف جذبات ہوتے ہیں، میں بحیثیت کپتان آنے والی کرکٹ کے لیے بہت ُپرجوش ہوں اور سری لنکا کے خلاف سیریز کی جیت سے ہمارا مومینٹم بنا ہوا ہے

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in