اگلے سال کے متوقع الیکشن کا ایک عمومی جائزہ

‏پولیٹیکل سائنٹسٹوں نے سیکورٹی کا نظریہ ،مدت ھوئی، بہت وسیع کر دیا تھا- اس کے پانچ جز ہیں- ملک کی سیکورٹی میں سیاسی استحکام سر فہرست ھے، پھر معشیت، ملٹری، سوشل اور موسمیاتی تبدیلیاں- ایک نیا جز ،انفارمیشن ڈس آرڈر بھی حصہ بن چکا ھے سیکورٹی کا- ( فیک نیوز اور پراپیگنڈا)
‏اس کا سیدھا سادہ خلاصہ ھے کہ سیکورٹی مشترکہ ذمہ داری ھے- حوالہ – (سیکورٹی ؛ نیو فریم ورک فار انیلسس)
‏پولارائزیشن کا براہ راست تعلق سیاسی گفتگو ( political communication) ،سوشل میڈیا اور دوسرے میڈیا سے ھے- جب پولارائزیشن ھو گی تو الیکشن کا نتیجہ ویسے ہی آئے گا- معاشرہ تقسیم ھو تو الیکشن رزلٹ compact کیسے ھو سکتا ھے-حوالہ (ایجنڈا سیٹنگ اور انٹر میڈیا تھیوری )
‏الیکٹیبلز کا ھماری ملکی سیاست میں کلیدی کردار ھے- بڑے بڑے خاندان اور ان کا برادریوں پر اثر و رسوخ الیکشن کے نتیجے پر اثر انداز ھوتا ھے- انفرادی سوچ فی الحال الیکشن رزلٹ پر حاوی نہیں- اس لئے ووٹنگ پیٹرن میں کسی نئے نتیجے کی امید فی الحال شاید ممکن نہ ھو

Visited 4 times, 1 visit(s) today

You might be interested in