ایران نے سمندر میں آئل ٹینکر پکڑ لیا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )ایران نے خلیج عمان میں مارشل آئی لینڈز کا آئل ٹینکر پکڑ لیا۔ ڈیلی ڈان کے مطابق یہ آئل ٹینکر ایک ایرانی کشتی کو ٹکر مارنے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ ٹینکر کی ٹکر سے ایرانی کشتی کے عملے کے لوگ زخمی ہوئے جبکہ کچھ لوگ لاپتہ بھی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی فورسز مارشل آئی لینڈز کے اس آئل ٹینکر کو پکڑ کر ایرانی سمندری حدود میں لے آئی ہیں۔اس واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے امریکہ کا کہنا ہے کہ ایران کا اقدام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔امریکی بحریہ کے مطابق ایران مسلسل بحری جہازوں کو ہراساں کر رہا ہے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in