ایسے اسکرپٹ کا انتخاب نہیں کرتی جس میں خواتین کو کمزور دکھایا جائے:سجل علی
برطانوی فلم ساز جمائما خان کی فلم ’واٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ؟‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی پاکستانی اداکارہ سجل علی کا کہنا ہے کہ وہ جان بوجھ کر ایسے اسکرپٹ کا انتخاب نہیں کرتیں جس میں خواتین کو کمزور دکھایا جائے اورایسا کرنا میری ذمہ داری ہے۔سجل علی نے فلم میں ’میمونہ‘ کا کردار ادا کیا ہے، انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میمونہ کا کردار جنوبی ایشیا کی ہزاروں لڑکیوں کی کہانی ہے، وہ جنوبی ایشیا کی لڑکیوں کو اعتماد اور قوت فراہم کرتی ہے’۔انہوں نے بتایا کہ یہ پہلا پروجیکٹ ہے جس میں پاکستان اور پاکستانی ثقافت کو بہت خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔ ’واٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ؟‘ رومانوی کامیڈی نوعیت کی فلم ہے جس کی کہانی پاکستانی اور برطانوی خاندان کے گرد گھومتی ہے جنہیں رشتے کی تلاش ہے۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today