ایشیائی ترقیاتی بینک کا سندھ میں تعلیمی ترقی کیلئے امداد دینے کا فیصلہ

کراچی: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے سندھ میں شعبۂ تعلیم کی ترقی کیلئے سندھ ایجوکیشن امپیکٹ بانڈ (ایس ای آئی بی) پروگرام میں امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد بڑھتے ہوئے تعلیمی مسائل پر قابو پانا ہے۔پاکستانی میڈیا کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے سندھ کیلئے تکنیکی گرانٹ کی منظوری دے دی جو ایس ای آئی بی پروگرام کی کھوج، توثیق اور فعالیت میں معاون ثابت ہوگی اور اس سے شعبۂ تعلیم میں ادارہ جاتی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں امپیکٹ بانڈز کے استعمال سے متعلق اعلیٰ سطحی تحقیق کا آغاز کیا جس کا مقصد پاکستان میں ترقیاتی فنانسنگ کی کارکردگی اور تاثیر کو بہتر بنانا ہے۔ بینک بالخصوص لڑکیوں کی تعلیم میں بہتری کیلئے کوشاں ہے۔تعلیم میں بہتری کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک اسٹرٹیجک روڈ میپ اور ممکنہ نفاذ کے انتظامات کی نشاندہی بھی کرے گا۔ 2020 میں اے ڈی بی نے سندھ کیلئے تعلیمی تناسب میں 38 فیصد اضافے کے ساتھ ثانوی تعلیمی نظام کی ترقی کا خاکہ پیش کیاتھا۔تکنیکی مدد سندھ حکومت، پاکستان اور نظام تعلیم کیلئے اہم اداروں کی مدد کرے گی تاکہ تعلیمی اہداف کو پورا کرنے کیلئے امپیکٹ بانڈز کے استعمال کیلئے کاروباری خاکہ تیار کیا جاسکے۔ حکومت 2024 تک لڑکیوں کی تعیلم کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ 

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in