ایشیا کپ کے دوران شاداب خان کا رویہ بھارتی اداکارہ حنا خان کو پسند آ گیا۔


ایشیا کپ میں 2 ستمبر کو کھیلے گئے میچ کے دوران بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کے بیٹنگ کرتے ہوئے جوتے کے تسمے کُھل گئے تھے جنہیں شاداب خان نے باندھا تھا۔

بھارتی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ حنا خان نے شاداب خان کے ہاردک پانڈیا کے جوتے کے تسمے باندھنے پر اظہارِ خیال کیا ہے۔

حنا خان نے شاداب خان کی تصویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ رحم دلی میں شرافت ہوتی ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کتنے ماڈرن، باصلاحیت، تعلیم یافتہ، امیر، غریب، کس مذہب سے تعلق رکھتے ہیں، کس ملک سے ہیں یا کون سی زبان بولتے ہیں، اصل میں آپ لوگوں سے کیسا رویہ اختیار کرتے ہیں، یہ آپ کی حقیقت بتاتا ہے

Visited 3 times, 1 visit(s) today

You might be interested in