ایلون مسک کے مالک بنتے  ہی معروف امریکی ماڈل جی جی حدید نے ٹوئٹر چھوڑنے کا اعلان کر دیا

 ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد معروف فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل جی جی حدید نے ٹوئٹر چھوڑ دیا۔

جی جی حدید نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک سٹوری میں اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ غیر فعال ( ڈی ایکٹو) کرنےکی اطلاع دی۔

جی جی حدید کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ اقدام ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر اپنے ملازمین کو نکالنے کے فیصلے پر کیا ہے۔

امریکی ماڈل کا کہنا تھا کہ طویل عرصے سے خاص طور پر نئی قیادت کے آنے سے ٹوئٹر نفرت اور تعصب کے پرچار کا گڑھ بن گیا ہے، اس لیے میں اس کا حصہ نہیں بننا چاہتی۔جی جی حدید کا کہنا تھا کہ وہ ٹوئٹر چھوڑنے پر اپنے مداحوں سے معافی بھی چاہتی ہیں، اس کے ذریعے سالوں سے میرا ان سے رابطہ رہا، تاہم اب یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ کسی کے لیے بھی ایک محفوظ پلیٹ فارم ہے۔امریکی ماڈل نے ٹوئٹر کی ہیومن رائٹس ٹیم کی سابقہ ممبر کی ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ بھی پوسٹ کیا جس میں خاتون نے بتایا کہ گذشتہ روز ان کا ٹوئٹر میں آخری دن تھا، پوری ہیومن رائٹس کی ٹیم کا فارغ کردیا گیا ہے۔

Visited 3 times, 1 visit(s) today

You might be interested in