ایک اور سکھ رہنما قتل بھارت سے کینڈا ویزہ سروسز بند
سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کے معاملے پر کینیڈا اور بھارت میں تنازع شدت اختیار گیا جبکہ کینیڈا میں مقیم خالصتان تحریک کے ایک سکھ رہنما سکھدول سنگھ عرف سکھا ڈونیکے کو کینیڈا کے شہر ونی پگ میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے.
بھارت نے کینیڈا کے شہریوں کے لئے ویزہ سروس معطل کر دی ،جس کا اطلاق فوری ہو گا، کینیڈا نے سوشل میڈیا پرانتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے اسٹاف کو ملنے والی دھمکیوں کے بعد بھارت میں اپنے سفارتی عملے کی تعداد میں کمی کرنے کا اعلان کردیا ہے، انڈیا نے کینیڈا پر دہشتگردوں کو پناہ دینے کا الزام عائد کردیا ہے جبکہ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کیخلاف بھی ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ ساکھ کی بات نہ کرے
Visited 4 times, 1 visit(s) today