بابر اعظم نے ایک میچ میں 2 ریکارڈز اپنے نام کر لیے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک میچ میں 2 ریکارڈز اپنے نام کر لیے۔بابر اعظم ایک سال میں مشترکہ طور پر سب سے زیادہ انٹرنیشنل ففٹی پلس رنز کرنے والے پلیئر بن گئے ہیں۔کراچی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف بابر اعظم نے اس سال کا 25 واں ففٹی پلس اسکور کیا ہے۔پاکستانی کپتان بابر اعظم، سری لنکا کے کمار سنگاکارا کے ہم پلہ ہو گئے ہیں، جنہوں نے 2014 میں 25 ففٹی پلس اسکور کئے تھے۔بابر اعظم نے اس سال7 انٹرنیشنل سنچریاں اور 18 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بابر اعظم نے ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستانی پلیئر کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔کپتان بابر اعظم نے یہ اعزاز کراچی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا 13 واں رن بنا کر حاصل کیا تھا، انہوں نے محمد یوسف کا ریکارڈ توڑا ہے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in