بابر اعظم نے بطور کنوارا لمبی اننگز کھیلنے کا فیصلہ کرلیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ وہ سب کھلاڑیوں کی شادی کروانے کے بعد اپنی شادی کریں گے۔ انہوں نے بطور کنوارا لمبی اننگز کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، شاداب خان اور حارث رؤف رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے ہیں۔ نجی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران میزبان نے بابر اعظم سے رواں برس ساتھی کرکٹرز کے شادی کے بندھن میں بندھنے اورکپتان کے تاحال کنوارے ہونے کا سوال کیا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ میں نے سوچ لیا ہے سب کی شادی کروانے کے بعد میں خود بھی شادی کرلوں گا۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today