بابر اعظم کو اپنی بیٹنگ پر توجہ مرکوز کرنی چاھیے؛ شعیب ملک


راولپنڈی ( نیوز ڈیسک )سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ کرکٹ ون میں شو نہیں ہے-ایسا 20 سے 25 سال پہلے ہوتا تھا، جب ایک کھلاڑی اپنی انفرادی کارکردگی سے میچ جِتا دیا کرتا تھا، آج ایسا نہیں ہے، آپ کو ٹیم میں چار سے پانچ پرفارم کرنے والے درکار ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ بابر اعظم کی جگہ ہوتے تو قیادت سے علیحدہ ہو کر اپنی بیٹنگ پر توجہ مرکوز رکھتے، انہوں نے بابر اعظم کے قریبی لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ انہیں کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دیں۔سابق کپتان شعیب ملک کہتے ہیں اس سے بابر اعظم بین الاقوامی سطح کے کئی اور ریکارڈ بنا سکتے ہیں اور صرف دباؤ ان کی بیٹنگ تک محدود رہے گا۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in