برازیل کو شکست، کروشیا سیمی فائنل میں پہنچ گیا
فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2022ء کے پہلے کوارٹر فائنل میں کروشیا دلچسپ مقابلے کے بعد برازیل کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔قطر ورلڈ کپ کے پہلے ہی کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ ہوگیا، ایونٹ کی ہارٹ فیورٹ برازیل کو کروشیا نے پینالٹی ککس پر 2۔4 سےشکست دی۔ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم دوحا میں میگا ایونٹ کا پہلا کوارٹر فائنل کروشیا اور برازیل کے درمیان کھیلا گیا۔پہلے کوارٹر فائنل میں کروشیا اور برازیل کا مقابلہ فل ٹائم میں بغیر کسی گول کے برابر رہا۔میچ کو فیصلہ کن بنانے کےلیے 15 ،15 کے دو ہاف دیے گئے، پہلے ہاف کے شروع میں برازیل کے نیمار نے گول کیا اور ٹیم کو کروشیا پر 0-1 کی برتری دلوادی۔تاہم کروشیا کے برونو پیٹکووچ نے دوسرے ہاف یعنی کھیل کے 117ویں منٹ میں گول کرکے میچ کو 1-1 سے برابر گول سے برابر کردیا۔اس کے بعد کھیل پنالٹی ککس پر چلاگیا اس موقع پر کروشیا کے گول کیپر نے برازیل کی دو پلنٹی اسٹروکس روک کر میچ میں اپنی ٹیم کی فتح کو یقینی بنادیا۔