برطانیہ میں شدید برفباری جاری

برطانیہ میں شدید برفباری سے نظام مواصلات بری طرح متاثر ہوا ہے۔سڑکوں پر پھسلن کے سبب مختلف حادثات پیش آرہے ہیں، جبکہ ٹرین سروس متاثر ہوئی۔برفباری کی وجہ سے ڈیڑھ سو پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، کارنوال سے اسکاٹش ہائی لینڈز تک اسکول بھی بند ہیں۔اسکاٹ لینڈ کے علاقے ایبرڈین شائر میں درجہ حرارت منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ویلز میں درجہ حرارت منفی 8 ریکارڈ کیا گیا ہے۔جنوب مشرقی اور مشرقی انگلینڈ میں بھی برف باری نے لوگوں کو گھروں میں قید کردیا ہے۔قبل ازیں برمنگھم میں کھیلتے ہوئے یخ بستہ جھیل میں گر کر تین بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in