برطانیہ: نرسوں کا تنخواہوں میں اضافے کے لیے ہڑتال کا اعلان
برطانیہ کی نرسوں نے تنخواہوں میں اضافے کے لیے ہڑتال کا اعلان کردیا۔لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق رائل کالج آف نرسنگ کی یہ 106 سالہ تاریخ کی پہلی ہڑتال ہوگی۔ میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملک کے تمام بڑے اسپتال ہڑتال سے متاثر ہوں گے۔ دوسری جانب جنرل سیکریٹری آر سی این پیٹ کولن کا کہنا ہے کہ بس بہت ہوچکا، غصہ اب اقدام میں تبدیل ہوگا۔
Visited 2 times, 1 visit(s) today