بنگلادیش نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
کولمبو میں سری لنکا کے کپتان ڈاسن شناکا نے کہا کہ ٹاس جیت کر ہم بھی پہلے بیٹنگ ہی کرتے، پِچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے اور رات میں گیند سوئنگ ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے، جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔
اس موقع پر بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ میچ جیتنا ضروری ہے، آج ٹیم میں اضافی بولر شامل کیا ہے، ٹیم میں عفیف حسین کی جگہ نسیم احمد کو شامل کیا ہے۔
یاد رہے کہ سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو باآسانی شکست دی تھی۔
Visited 4 times, 1 visit(s) today