بپر جائے طوفان کراچی سے صرف ۳۰۰ کلو میٹردور
بحیرہ عرب میں موجود ’بپر جوائے‘ نامی سمندری طوفان کی شدت میں کچھ کمی دیکھی گئی ہے تاہم اس کا رُخ بدستور پاکستان اور انڈیا کے ساحلی علاقوں کی جانب ہے
پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سائیکلون بدھ کی صبح کیٹی بندر سے تقریباً 300 کلومیٹر، کراچی سے 350 جبکہ ٹھٹہ سے 360 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے
اس طوفان کے مرکز میں اس وقت ہوا کی رفتار 170 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ اس کے نتیجے میں 35 سے 40 فٹ بلند سمندری لہریں اٹھ رہی ہیں
حکومت سندھ نے کیٹی بندر، ٹھٹہ اور بدین کے ساحلی علاقوں سے لوگوں کا انخلا شروع کر دیا ہے جبکہ کراچی کے ساحلی علاقوں میں بھی دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے
Visited 1 times, 1 visit(s) today