بڈاپیسٹ : عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ

ارشد ندیم نے سلور میڈل جیت لیا۔ورلڈ ایتھلیٹکس
ہنگری کے شہر بڈاپسٹ میں ہونے والی چیمپئن شپ کے جیولن تھرو کے مقابلے میں ارشد ندیم نے سلور میڈل جیتا، وہ گولڈ میڈل جیتنے والے نیرج چوپڑا سے آدھے میٹر سے بھی کم فرق کی وجہ سے دوسرے نمبر پر رہے۔

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولین تھرو فائنل میں ارشد ندیم نے تیسری باری میں 87.82 میٹرز کی تھرو کی جو تمام تھروز میں سے ان کی سب سے بہترین تھرو تھی تاہم وہ 88.17 میٹر کی تھرو کرنے والے انڈیا کے نیرج چوپڑا کو پیچھے نہ چھوڑ پائے ۔

ارشد ندیم نے پہلی تھرو میں 74.80، دوسری تھرو میں 82.81، تیسری تھرو میں 87.82 ، چوتھی میں 87.15 جبکہ چھٹی تھرو میں 81.86 میٹر تک جیولن پھینکا، پانچویں باری میں ان کی تھرو کو فاول قرار دیا گیا تھا۔

Visited 3 times, 1 visit(s) today

You might be interested in