بڑے بریک ڈاون کے بعد بجلی کی بحالی کا مرحلہ شروع

پاکستان میں پیر کی صبح بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہوگئی تھی جو کہ رات گئے بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔وزارت توانائی کے مطابق اس وقت تمام ملک کی تقسیم کار کمپنیوں کے دائرہ کار میں آنے والے علاقوں میں بجلی جزوی طور پر بحال ہو چکی ہے۔’جیسے جیسے پاور پلانٹس سسٹم میں شامل ہو کر جنریشن بڑھا رہے ہیں ویسے ویسے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی شروع ہو گئ ہے۔‘ وزارت کے مطابق کوئلے اور نیوکلیر اور پلانٹس کم از کم دو سے تین دن بحال ہونے میں لگاتے ہیں۔ اسی دوران بجلی کے باقی پاور پلانٹس چلائے جا رہے ہیں جس میں فرنس آئل، گیس ، پانی سے چلنے والے پلانٹس سٹارٹ ہونا شروع ہو چکے ہیں۔

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in