بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے رواں برس پاکستان آنے کا اعلان کر دیا
معروف بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے رواں برس پاکستان آنے کا اعلان کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پنجابی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونم باجوہ نے رواں برس ہی پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کر دیا۔معروف اداکارہ نے ایک مداح کی جانب سے کی گئی درخواست پر رد عمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ اس سال پاکستان آئیں گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سونم باجوہ کے ایک چاہنے والے نے پنجابی میں لکھا کہ “سونم جی کدی پاکستان وی آؤ”جس کے جواب میں سونم باجوہ نے لکھا کہ “اس سال آواں گی۔
Visited 2 times, 1 visit(s) today