بیٹی نے شان شاہد کے پاوں پر نیل پالش لگادی
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار شان شاہد نے سوشل میڈیا پر اپنے پاں کی دلچسپ تصویر شیئر کی ہے۔اداکار کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیٹیوں سے متعلق جذباتی نوٹ شیئر کرتے ہوئے بیٹی اور نیل پالش لگے اپنے پاو¿ں کی تصویر شیئر کی گئی ہے۔شان شاہد کا بتانا ہے کہ ان کی بیٹی کے مطابق ان کے پاں پر نیلی کے بجائے سرخ نیل پالش خوبصورت لگتی ہے۔شان شاہد نے اپنی ٹوئٹ میں بیٹیوں کے لیے جذباتی نوٹ میں مزید لکھا ہے کہ بیٹیاں پیار کرتی ہیں، بیٹیاں مصور ہوتی ہیں اور باپ ان کے کینوس، بیٹیاں رحمت ہوتی ہیں، جنت کے لیے ہمارا بورڈنگ پاس ہوتی ہیں، والدین کو فخر ہونا چاہیے کہ انہیں بیٹیاں نصیب ہوتی ہیں۔
Visited 3 times, 1 visit(s) today