ترکیہ، شام زلزلہ، اموات کی تعداد 34 ہزار سے بڑھ گئیں
ترکیہ اور شام میں زلزلےسے اموات کی تعداد 34 ہزار 179 ہوگئی۔خبرایجنسی کے مطابق ترکیہ میں 29 ہزار 605 اور شام میں 4 ہزار 574 اموات ہوئیں، ملبےتلے دبے افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو حکام کی کوششیں جاری ہیں۔160گھنٹے بعد غازی انتیپ سے 8 سال کےبچے جبکہ حاطے سے 63 سال کی خاتون کو بھی نکالا گیا ہے۔غازی انتیپ سے170 گھنٹے بعد ایک شخص کو ملبے سےنکال لیا گیا، بیسنی سے 60 سال کے شخص کو 166 گھنٹے بعد ملبےسے نکالا گیا۔حاطے میں 163 گھنٹوں بعد 7 سال کے بچے اور 62 سال کی خاتون کو ریسکیو کیا گیا۔ خبرایجنسی کے مطابق ترکیہ میں زلزلے سے 12 ہزار سے زائد عمارتیں تباہ ہوئی ہیں یا ان کو نقصان پہنچا ہے۔ترک حکام نے زلزلے کے باعث عمارتیں گرنے پر کارروائی کی ہے، ترک حکام نے اس سلسلے میں مزید گرفتاریاں بھی کی ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ترکیہ میں کئی مقامات پرریسکیو آپریشن معطل کردیا گیا، کئی مقامات پر بھاری مشینوں کی مدد سےملبا ہٹانےکا کام جاری ہے۔اقوام متحدہ کا ایک قافلہ ترکیہ کے راستے شمال مغربی شام پہنچا ہے۔ قافلے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ لاکھوں متاثرین کیلئےاور بھی بہت کچھ کرنےکی ضرورت ہے۔