ترکیہ میں ملبے تلے دبے فٹبال پلیئر کرسچین آٹسو کو زندہ نکال لیا گیا
گھانا کے قومی فٹبال پلیئر کرسچین آٹسو کو ترکیہ میں زلزلے کے بعد ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔گھانا کے قومی کھلاڑی اور نیو کیسل کے سابق مڈفیلڈر کرسچن آٹسو ترکی اور شام میں آنے والے زلزلے کے ملبے سے زندہ مل گئے ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ میں تعینات گھانا کے سفیر نے بتایا کہ “مجھے گھانا فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر کی طرف سے اطلاع ملی ہے کہ آٹسو کو زندہ برآمد کرلیا گیا ہے۔یہ بات سفیر نے ایک ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہی، انہوں نے اس متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔31 سالہ کرسچین آٹسو نے ستمبر میں ترک سپر لیگ میں شمولیت اختیار کی تھی۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today