ثانیہ مرزا سے علیحدگی کی خبریں، شعیب ملک نے خاموشی توڑ دی

راولپنڈی (نیوز ڈیسک پاکستان کرکٹ کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔شعیب ملک کا ایک نجی ٹی وی کو دیئے انٹرویو میں ثانیہ سے علیحدگی سے متعلق کہنا تھا کہ ثانیہ اور میں دو الگ ممالک سے تعلق رکھتے ہیں اور مصروفیات کی وجہ سے اکثر ایک ساتھ نہیں ہوتے۔سوشل میڈیا پر ثانیہ مرزا کی جانب سے اَن فالو کئے جانے کے سوال پر قومی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ یہ اُن کیلئے بھی تازہ خبر ہے مگر ایسا بلکل نہیں ہے انہوں نے اَن فالو نہیں کیا۔شعیب ملک نے کہا کہ دنیا کے ہر کلچر میں میاں بیوی کے تعلق میں اُتار چڑھاؤ آتے ہیں یہ زندگی کا حصہ ہے۔بیٹے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا مجھے دیکھتا ہے تو کہتا ہے کہ کرکٹر بننا ہے جب ماں کو دیکھتا ہے تو ٹینس اسٹار بننے کی خواہش کرتا ہے مگر اسے بیڈمنٹن کھیلنے کا بہت شوق ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بیٹے سے دن میں دو مرتبہ بات ہوتی ہے وہ بھی تب جب اس کا موڈ ہوتا ہے۔

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in