جاپان: کباب کا آج آرڈر دیں، 30 سال بعد وصول کریں

جاپانی شہر تاگاساکو میں ایک قصائی کی دکان پر ملنے والے گائے کے گوشت کے کباب حاصل کرنے کے لیے 30 سال تک انتظار کرنا پڑتا ہے۔

جاپان میں گوشت کی مصنوعات فروخت کرنے والی ایک کمپنی کا بڑے گوشت کے کباب (بیف کروکیٹس) کا ڈبہ خریدنے کے لیے ویٹنگ لسٹ تقریباً ایک دہائی سے بڑھ کر 30 سال سے زیادہ عرصہ تک پہنچ چکی ہے۔جاپان کے شہر تاکاساگو (ہیوگو پرفینکچر) میں آساہیا نامی قصائی کی دوکان 1926 سے گوشت کی مصنوعات فروخت کر رہی ہے، تاہم گائے کے گوشت کے ’کوبے کباب‘ اس کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی مصنوعات میں سے ایک ہے۔امریکی نیوز کے مطابق بڑے گوشت (کوبے بیف) اور مقامی طور پر اگائے جانے والے آلووں سے بنے کباب کے گاہکوں کے لیے انتظار کا دورانیہ 30 سال سے بھی بڑھ گیا ہے۔اس سال اپریل میں ایک خاتون نے ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ انہیں نو سال بعد کباب وصول ہو گئے ہیں۔ خاتون نے آٹھ ستمبر 2013 کو ٹوئٹر کے ذریعے کبابوں کا آرڈر دیا تھا، جب انہیں ساڑھے سات سال کے انتظار کا کہا گیا تھا، تاہم کباب بنانے میں استعمال ہونے والے آلووں کی ایک فصل خراب ہونے کی وجہ سے یہ وقفہ طویل ہو گیا۔ انہوں نے ٹویٹ میں کہا: ’وہ کباب، جن کا میں نو سال سے انتظار کر رہی ہوں، آ گئے ہیں۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in