جسے میں چاہتا تھا مجھے جان بولے وہ بھی بھائی بولتی ہے، سلمان کا انکشاف
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )بالیو وڈ کے سلطان سلمان خان نے پیار کے معاملے میں خود کو بدقسمت قرار دے دیا۔سوشل میڈیا پر جاری ٹی وی پروگرام کے پرومو میں میزبان سلمان خان سے سوال کرتے ہیں کہ پہلی، پھر دوسری، پھر تیسری اور چوتھی آپ کا یہ موو آن کا سلسلہ تو ختم ہی نہیں ہو رہا جس کے جواب میں سلمان خان نے کہا کہ I am unlucky in love sir۔میزبان نے ان سے پوچھا کہ آج کل آپ کی جان کون ہے اور کس سے کمٹمنٹ کی ہوئی ہے، جس پر ہنستے ہوئے سلمان خان نے جواب دیا کہ آج کل میں صرف بھائی ہوں۔انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جسے چاہتا تھا کہ مجھے جان بلائیں وہ آج کل مجھے بھائی بلاتی ہیں تو میں کیا کروں؟۔ٹی وی پروگرام کے پرومو پر سوشل میڈیا صارفین نے تبصروں کے انبار لگا دیے، کئی پرستار استفسار کرتے رہے کہ وہ کون ہیں جس کے بارے میں سلمان خان اشارہ دے رہے ہیں۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today