جنرل ہسپتال میں ادویات کی قلت کیخلاف قراردادپنجاب اسمبلی میں جمع

 جنرل ہسپتال میں ادویات کی قلت کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد  مسلم لیگ(ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی۔لاہورکے سب سے بڑے جنرل ہسپتال میں ادویات کی شدید قلت کا انکشاف ہوا ہے۔ہسپتال میں بدانتظامی اپنے عروج کو پہنچ چکی ہے۔ادویات کی خریداری کا عمل التوائہونے کے باعث ہسپتال میں ادویات ناپید ہوئی ہیں۔جنرل ہسپتال کی انتظامیہ دو ماہ سے دیگر ہسپتالوں سے ادھار ادویات لے رہی ہے۔ یہ ایوان وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیرصحت سے مطالبہ کرتا ہے کہ جنرل ہسپتال میں ادویات کی قلت کا نوٹس لیا جائے۔جنرل ہسپتال میں ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے.

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in