جی میل نے بھی بلیو ٹِک تصدیقی اکاﺅنٹ پیش کردیا
دیگر ایپس کی طرح گوگل نے بھی تصدیقی بلیو نشان کی پیشکش کردی،غیرملکی میڈیا
راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) میٹا اور ٹیوٹر کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے، اب گوگل نے اپنے اکاﺅنٹ کی تصدیقی پیشکش کرتے ہوئے اس پر نیلے نشان (بلیوٹِک)کی سہولت پر کام شروع کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیلا نشان جی میل اکاﺅنٹ کے نام یا پھر گول آئکن پر نمودار ہوسکتا ہے۔ گوگل کے مطابق لوگ جان سکیں گے کہ اکانٹ حقیقی کمپنی کا ہی ہے۔ اس طرح لوگ جعلی اکانٹ اور اسکیم کرنے والے افراد سے بچ سکتے ہیں۔جی میل نے اسے برانڈ انڈیکیٹرز فور میسج آئڈینٹفکیشن (بی آئی ایم آئی)فیچر کا نام دیا ہے۔ اس کے لیے کمپنیوں سے ان کے مستند لوگو کی درخواست بھی کی جائے گی۔ جن کمپنیوں نے پہلے ہی بی آئی یم آئی اختیار کیا ہے وہ ازخود نیلا نشان حاصل کرلیں گے۔اس ضمن میں گوگل نے ایک تصویر بھی جاری کی ہے جس میں یہ پڑھا جاسکتا ہے، اس ای میل کو بھیجنے والا شخص تصدیق شدہ ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جس کمپنی سے یہ پیغام آیا ہے اس کا پروفائل امیج اور ڈومین اس کمپنی کی ملکیت ہے۔گوگل کے مطابق ایک میل کی تصدیق سے ای میل وصول کرنے اور بھیجنے والے دونوں افراد کے لیے ہی فائدہ ہوگا۔ اس سے اسپیم ای میل کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔واضح رہے کہ گوگل ورک اسپیس اور عام اکانٹ دونوں کے لیے ہی بلیو چیک مارک پر کام جاری ہے۔